حیدرآباد ،23ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ حکومت نے آج آئی ٹی کمپنیوں سے کہا کہ وہ یہاں کے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں۔دراصل گزشتہ دو دن سے یہاں بڑی بارش ہو رہی ہے اور کچھ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لئے فوج سے مدد طلب کی گئی ہے۔بھاری بارش کی وجہ سے یہاں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ریاستی حکومت نے تعلیمی اداروں میں آج اور کل کے لئے چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایک سینئر افسر نے آج بتایا کہ ریاستی حکومت نے کچھ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں فوج کی مدد مانگی ہے اور دفاعی یونٹ اس کے لئے تیار بھی ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان سے مدد مانگی ہے اور اس کے لئے وہ آگے بھی آئے ہیں،انہیں گاچیبوولی، نظام پیٹ، الول اور ہاک پیٹ جیسے کچھ علاقوں سے متعلق معلومات اور نقشے دیے گئے ہیں۔تلنگانہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکریٹری جی ایش رنجن نے کہا کہ انہوں نے آئی ٹی کمپنیوں کی تنظیم کو مشورہ جاری کرکے کہا ہے کہ یا تو وہ چھٹی کریں یا پھر اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں کیونکہ آج کل بھاری بارش ہونے کا اندازہ ہے۔وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے حالات کا جائزہ لیا اور بھاری بارش کے اندازے کے پیش نظر حکام کو تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔حیدرآباد کی ٹریفک پولیس نے لوگوں کو غیرضروری دوروں سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔